ابنا: جرمن نیوز کے مطابق حزب اللہ میں عالمی امور کے شعبے کے سربراہ عمار موسوی اور یورپی یونین کی نمائندہ انجلینا ایخھورست نے جمعرات کو ملاقات کی اور لبنان کے صدارتی انتخابات اور قومی اتحاد کی حکومت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انجلینا ایخھورست اور عمار موسوی نے قومی اتحاد کی حکومت تشکیل دینے کے لئے لبنانی گروہوں اور پارٹیوں کی کارکردگي کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں اختلافات ختم کئے جانے پر تاکید کی۔ ایخھورست نے اس ملاقات میں بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ میں ہونے والے حالیہ دہشتگردانہ واقعے کی مذمت کی اور لبنان کی حکومت اور ملت کو تعزیت پیش کی۔ واضح رہے سعودی عرب اور مغرب کے پٹھو گروپ چودہ مارچ کی خلاف ورزیوں کی بنا پر لبنان میں گذشتہ برس اپریل سے قومی اتحاد کی حکومت قائم نہیں ہوسکی ہے۔ سعودی عرب کا یہ پٹھو گروپ حکومت میں حزب اللہ کی شمولیت کا خواہاں نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 494744
یورپی یونین اور حزب اللہ نے لبنان میں قومی اتحاد کی حکومت کی تشکیل کی حمایت کی ہے۔